اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 55.58 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 17259 یونٹس ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.58 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ …
ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران 55.58 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 55.58 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 17259 یونٹس ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.58 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 11093 یونٹس ٹریکٹروں کی مقامی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اکتوبر میں ملک میں 5536 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 80.74 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 3063 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔








