اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں بجلی کی مد میں نقصانات پر قابو پانے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیگر ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ پیر کو ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں بجلی کی مد میں نقصانات پر قابو پانے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے سے متعلق وزارت پانی و بجلی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیگر ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ پیر کو ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے 2014ءسے 2016ءتک بجلی کے شعبہ کی کارکردگی کے بارے میں اجلاس کو پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں بجلی کے شعبہ کی ترقی اور مضبوطی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں جن کے نتیجہ میں ملک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے ہو رہی تھی اور دسمبر 2016ءکم ہو کر 4 گھنٹے تک آ گئی جبکہ صنعتی شعبہ کیلئے لوڈ شیڈنگ زیرو کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 برسوں کے دوران ریکوری کی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی جس سے قومی خزانہ کو 93 ارب روپے کا فائدہ ہوا، اسی طرح ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کم ترین سطح 17.80 فیصد پر آ گئے جس سے قومی خزانہ کو 23 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔








