نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرامیں نومبر کے دوران ایک فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرامیں نومبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو نومبر میں فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر کےمقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر میں بینکوں کی …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرامیں نومبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو نومبر میں فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر کےمقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ کاحجم 8100 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں رواں سال نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضہ جات کی فراہمی میں سالانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ سال نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 8203 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا جو رواںسال نومبر میں کم ہو کر 8191 ارب روپے ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے کے کاروبار کو نومبر کے دوران فراہم کردہ قرضوں کاحجم 7053 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں نجی شعبہ کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 7044 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔