وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر

کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائیس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا، ادارے کے افسران اور انسپیکٹر غیر معیاری اشیاءکی فروخت کو روکنے کے لئے خریداری مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بچت بازاروں کا اچانک دورہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ …

کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائیس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا، ادارے کے افسران اور انسپیکٹر غیر معیاری اشیاءکی فروخت کو روکنے کے لئے خریداری مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بچت بازاروں کا اچانک دورہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) میں بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اور میری بھرپور کوشش رہی ہے کہ میں اس کو زیادہ سے زیادہ جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرسکوں تاکہ یہ ادارہ مزید فنکشنل ہو اور اس سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ رانا تنویر نے کہا کہ کراچی کی آبادی بہت بڑی ہے اور یہاں پر ایک موبائل وین ناکافی ہے جبکہ اس ادارے میں اسٹاف کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ پر پہنچنا مشکل ہوتا ہے، میری یہ کوشش رہی ہے کہ میں اس ادارے کو زیادہ مضبوط کرسکوں کیونکہ یہ ادارہ براہ راست عوام سے جڑا ہوا ہے اور اس ادارے کی کوششوں کے باوجود بھی کراچی میں بے شمار غیر معیاری اشیاءخوردو نوش فروخت کی جاتی ہیں۔

Leave a Reply