اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سریاب روڈ کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سریاب روڈ کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔








