وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کی قائداعظم اکیڈمی کے اسلام آباد دفتر کے اچانک معائنے کے موقع پرگفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار و نظریات کے فروغ کے لئے ایک منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ ان کا پیغام معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے قائداعظم اکیڈمی کے اسلام آباد دفتر کے اچانک معائنے کے بعد سٹاف سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار و نظریات کے فروغ کے لئے ایک منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ ان کا پیغام معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے قائداعظم اکیڈمی کے اسلام آباد دفتر کے اچانک معائنے کے بعد سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ قائداعظم کی شخصیت اور ان کے ارشادات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو بابائے قوم کی سوچ سے آگاہ کیا جائے۔ قائداعظم نے جمہوری اقدار کے ساتھ ساتھ معاشرتی رواداری، ہم آہنگی اور ہر قسم کے تعصب سے پاک ہو کر پاکستان کی بے لوث خدمت کا درس دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply