ملتان، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

89
Illegal weapons
Illegal weapons

ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ملتان کی شجاع آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔ پویس کے مطابق گلاب عرف کالو اشتہاری تھا جو ڈکیتی کے مقدمہ 712/20 بجرم 392 تھانہ صدر شجاع آباد میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس ایچ او صدرشجاع آباد حبدار حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید کارروائی جاری ہے۔