لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالستار کی 8 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

136

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالستار کی 8 جنوری تک حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے درخواست گزار کو 8 جنوری تک مجاز عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار اوکاڑہ پی پی 181 سے امید وار ہے اور اسے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،درخواست گزار کو کئی سال پرانے مقدمات میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔