اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنا احتساب نہیں کر سکتے وہ اس ملک کے لیڈر نہیں بن سکتے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کو مطلوب کوئی بھی ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی ہے۔ پاناما کیس زیراعظم محمد نواز شریف کے …
عمران خان وزیر اعظم کے ترقی کے ایجنڈے کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی عدالت کو مطلوب کوئی بھی ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی ہے،مائزہ حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنا احتساب نہیں کر سکتے وہ اس ملک کے لیڈر نہیں بن سکتے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کو مطلوب کوئی بھی ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی ہے۔ پاناما کیس زیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف نہیں یہ کیس مسلم لیگ(ن) کے ہر کارکن اور ووٹر کے خلاف ہے۔ عمران خان وزیر اعظم کے ترقی کے ایجنڈے کے خلاف ہیں اور انھوں نے احتجاج اور دھرنوں سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اس کے باوجود چین پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور غیرملکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔








