وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم شہداء پولیس پر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،شہدائے پولیس کا مقدس لہو قومی سلامتی، امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔
شہدائے پولیس کا مقدس لہو قومی سلامتی، امن اور استحکام کی بنیاد ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یوم شہداء پولیس پر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،شہدائے پولیس کا مقدس لہو قومی سلامتی، امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔
منگل کو یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پولیس شہداء کی جرأت، ایثار اور فرض شناسی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، شہداء نے وطن کے امن، عوام کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے جانوں کا نذرانہ دیا،پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہلخانہ کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،دعا ہے اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،اللہ تعالیٰ پولیس فورس کو مزید عزم سے وطن کی خدمت اور عوام کے تحفظ کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، شہدائے پولیس ہماری قومی غیرت، بہادری اور قربانی کی زندہ علامت ہیں۔








