پنجاب بھر میں انٹر ریجن کھیلوں کا انعقاد

راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پنجاب بھر میں انٹر ریجن کھیلوں کے انعقادکیا گیا۔منگل کو راولپنڈی ریجن کی مختلف ٹیموں نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ انٹر ریجن بیس بال کی میزبانی راولپنڈی ریجن نے کی۔ پنجاب بھر سے مختلف ریجنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بیس بال کے …

راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پنجاب بھر میں انٹر ریجن کھیلوں کے انعقادکیا گیا۔منگل کو راولپنڈی ریجن کی مختلف ٹیموں نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ انٹر ریجن بیس بال کی میزبانی راولپنڈی ریجن نے کی۔

پنجاب بھر سے مختلف ریجنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بیس بال کے میچ میں راولپنڈی ریجن اور ساہیوال ریجن نے فائنل تک کوالیفائی کیا۔ فائنل میں ساہیوال کی ٹیم نے اول پوزیشن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر اضلاع میں ہونے والے مقابلوں میں سمیش والی بال ٹیم کا گوجرانوالہ میں ہونے والے مقابلے میں راولپنڈی ریجن نے فائنل میں ساہیوال ریجن سے مقابلے کے بعد دوسری پوزیشن،فٹ بال کے سرگودہا ریجن میں منعقدہ مقابلے میں راولپنڈی ریجن نے فائنل میں لاہور ریجن سے مقابلے کے بعد دوسری پوزیشن،رگبی کے ایس پی یو فاروق آباد میں منعقدہ مقابلے میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن،بیڈ منٹن کے فاروق آباد شیخوپورہ میں منعقدہ مقابلے میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے راوں ماہ مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر آر پی او سیّد خرم علی کا کہنا تھاکہ جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے، کھیلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس سے پولیس فورس کے ذہنی و جسمانی فٹنس کے مسائل حل ہوں گے۔