پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ بدھ کو سڈنی میں شروع ہوگا

سڈنی۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)بروز بدھ کو سڈنی میں شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو تیسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد امام الحق کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ صائم …

سڈنی۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)بروز بدھ کو سڈنی میں شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو تیسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد امام الحق کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے جبکہ سپنر ساجد خان بھی سڈنی ٹیسٹ میں واپسی کریں گے۔

کینگروز نے گزشتہ ٹیسٹ کے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے، میزبان ٹیم نے اس گرائونڈ میں اب تک8 میں سے5 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو مقابلے پاکستان نے اپنے نام کئے اور ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلوی سر زمین پر آخری مرتبہ 29 سال قبل ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی۔