چیئرمین پیمرا کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ نئے ٹی وی چینلز اور‘ کیبل نیٹ ورک کے لائسنسوں سمیت ہر قسم کے لائسنسوں کے اجراءپر پابندی ہے ‘ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) سے ملک بھر کے دور دراز علاقوں بشمول فاٹا‘ شمالی علاقہ جات تک سروس پہنچ سکے گی ‘ پیمرا پاکستان میں آن ایئر ہونے …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ نئے ٹی وی چینلز اور‘ کیبل نیٹ ورک کے لائسنسوں سمیت ہر قسم کے لائسنسوں کے اجراءپر پابندی ہے ‘ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) سے ملک بھر کے دور دراز علاقوں بشمول فاٹا‘ شمالی علاقہ جات تک سروس پہنچ سکے گی ‘ پیمرا پاکستان میں آن ایئر ہونے والے تمام ٹی وی چینلز میں کوڈ آف کنڈیکٹ کے نکات پر مشتمل ایک جدید سافٹ ویئر تیارکرنا چاہتا ہے جو نکات کی خلاف ورزی پر آٹومیٹک پروگرام کی ریکارڈنگ شروع کر دیں ‘پیمرا مسلح افواج ‘ عدلیہ ‘مذہبی منافرت پھیلانے والی سرگرمیوں پر ازخود نوٹس لیتا ہے ‘عامر لیاقت کے خلاف تمام شکایات کو یکجا کر کے فیصلہ کرنے کے لئے کام جاری ہے‘107ٹی وی چینلز پر ماہانہ5ہزار 865 حالات حاضرہ ‘ڈرامے ‘مارننگ شوز آن ایئر ہورہے ہیں ‘ان پروگرامات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لئے پیمرا کوسہولیات فراہم کرنا ہوگی ۔وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کے اجلاس میں پیمرا کی زمہ داریوں اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دے رہے تھے ۔

Leave a Reply