وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سات غیر ملکی کمپنیوں نے پچھلے تین مالی سالوں کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ باقی کمپنیوں کی طرف …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سات غیر ملکی کمپنیوں نے پچھلے تین مالی سالوں کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ باقی کمپنیوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں کو اگلی بولی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم پالیسی 2012ءپر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مراعات شامل ہیں۔ پٹرولیم پالیسی 2012ءکے تحت 46 نئے بلاک دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کے لائسنس جاری کرنے کے عمل میں صوبوں سے ضروری مشاورت کی جاتی ہے۔

Leave a Reply