پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل وجے گنا رتنے کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل وجے گنا رتنے کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سری لنکا بحریہ کے وفد نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔مہمان وفد …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل وجے گنا رتنے کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سری لنکا بحریہ کے وفد نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔مہمان وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔بعدازاںپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا ۔ دونوں معزز شخصیات نے آپس میں تحائف کا تبادلہ کیا۔

Leave a Reply