چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کانیب کے ملتان علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کریں اور اس لعنت کی روک تھام کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کریں اور اس لعنت کی روک تھام کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے ملتان علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ملتان علاقائی بیورو کی 2016ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی، ٹیم نے 14 اور 16 فروری کے دوران سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ چیئرمین نیب کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر ملتان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ واضح رہے کہ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔

Leave a Reply