وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں، بھارتی آرمی چیف کو علم نہیں کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں، بھارتی آرمی چیف کو علم نہیں کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے اکا دکا واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یہ واقعات ملک میں حواس باختہ بچے کھچے دہشت گرد اس لئے کر رہے ہیں کہ ان کو بھاگنے کے لئے راستہ نہیں مل رہا۔ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں، بہت جلد ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو پتہ نہیں کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتاہے، کشمیر میں گھر گھر کے اندر پاکستان کا پرچم ہے، بھارت کس کس کو مارے گا۔

Leave a Reply