تجارتی خسارے میں 6 ماہ کے دوران 34.29فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34.29فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 11.148 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.29 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34.29فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 11.148 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.29 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 16.96 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 14.98 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 5.17 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 14.24 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا ۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں درآمدات کا حجم 26.12 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.28 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم 31.20 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں 2.81 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 22.21 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ملکی برآمدات کا حجم 2.30 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ دسمبر 2023 میں درآمدات کا حجم 4.51 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 12.25 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملکی درآمدات کاحجم 5.14 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

مزید خبریں