کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 99 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …
زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 99 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 83 کروڑ 11 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 فروری 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کے قرضوں سمیت دیگر ادائیگیاں شامل ہیں۔








