پی سی بی کے زیر اہتمام لیول ون کرکٹ کوچنگ کورس 14 جنوری سے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا

راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام لیول ون کرکٹ کوچنگ کورس 14 سے 17 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا ، لیول ون کورس کے شرکاء کو کوچنگ کی مہارتوں کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی جن میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلسفہ، منصوبہ بندی اور تیاری شامل ہیں۔ کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے …

راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام لیول ون کرکٹ کوچنگ کورس 14 سے 17 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا ، لیول ون کورس کے شرکاء کو کوچنگ کی مہارتوں کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی جن میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلسفہ، منصوبہ بندی اور تیاری شامل ہیں۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب ہونے والے شرکاء میں لیول ون کوچنگ سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔