سابق جرمن فٹ بالر فرانز بیکن بائر انتقال کر گئے

برلن۔9جنوری (اے پی پی):جرمنی کے سابق فٹ بالر فرانز بیکن بائر78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جرمن فٹ بال فیڈریشن نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کھلاڑی فرانز بیکن بائر فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور قدرتی طور پر قائدانہ صلاحیتوں کے حامل تھے، ۔ بیکن بائر 1966 ء ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے،1974 ء کے ورلڈ …

برلن۔9جنوری (اے پی پی):جرمنی کے سابق فٹ بالر فرانز بیکن بائر78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جرمن فٹ بال فیڈریشن نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کھلاڑی فرانز بیکن بائر فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور قدرتی طور پر قائدانہ صلاحیتوں کے حامل تھے، ۔

بیکن بائر 1966 ء ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے،1974 ء کے ورلڈ کپ میں بیکن بائر کی قیادت میں مغربی جرمنی نے ٹائٹل فتح حاصل کی تھی، وہ ورلڈ کپ1990 ء کی فاتح جرمن ٹیم کے منیجر بھی رہے۔

انہیں دو بار بیلون ڈی آر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے جرمنی کی طرف سے 103 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا جبکہ 50 میچوں میں ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے۔