کراچی ۔ 17 فروری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 975 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 975 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 975 ارب روپے شامل کر دئیے
کراچی ۔ 17 فروری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 975 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 975 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.80 فیصد سالانہ کے حساب سے 1039 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 28 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔








