لاہور۔12جنوری (اے پی پی):چار روزہ خواتین امپائرز انڈکشن کورس (کل) ہفتہ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں امیدواروں سے درخواستیں دسمبر 2023 ء میں اس معیار کے مطابق وصول کیں تھیں جس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ درخواست دہندگان کی تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونا لازمی تھی جبکہ عمر کی حد 28 سے 40 سال کے درمیان رکھی گئی تھی۔ آئی …
خواتین امپائرز انڈکشن کورس کل سے لاہور میں شروع ہوگا

مزید خبریں
لاہور۔12جنوری (اے پی پی):چار روزہ خواتین امپائرز انڈکشن کورس (کل) ہفتہ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں امیدواروں سے درخواستیں دسمبر 2023 ء میں اس معیار کے مطابق وصول کیں تھیں جس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ درخواست دہندگان کی تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونا لازمی تھی جبکہ عمر کی حد 28 سے 40 سال کے درمیان رکھی گئی تھی۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب اس کورس کے انسٹرکٹر ہوں گے۔ امیدواروں کو ابتدائی طور پر تین روزہ بنیادی ٹریننگ کورس کرنا ہوگا اور چوتھے دن تحریری ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے جائیں گے۔
کامیاب امیدواروں کو اگلے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے پی سی بی ویمن پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا جس سے وہ ریجن/ڈسٹرکٹ اور کلب کی سطح کے میچوں میں امپائرنگ کر سکیں گی۔








