راولپنڈی پولیس کی کارروائی،03پتنگ سپلائرز گرفتار،1275پتنگیں اور03ڈوریں برآمد

86
kite sellers
kite sellers

راولپنڈی۔ 14 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03پتنگ سپلائرز کو گرفتار کرکے ان سے 1275پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر ابوزر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے ایک ہزار پتنگیں برآمد ہوئیں، نصیرا ٓباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر صدام کو گرفتارکرکے 250پتنگیں اورڈور برآمدکی،

ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائرولید کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 25پتنگیں اور02ڈوریں برآمد ہوئیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پی کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔