کینبرا۔14جنوری (اے پی پی):بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کوباآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میتھیو شارٹ نے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ اتوار کے روز منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے گئے لیگ کے 37 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر …
بگ بیش لیگ ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

مزید خبریں
کینبرا۔14جنوری (اے پی پی):بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کوباآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ،
میتھیو شارٹ نے 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ اتوار کے روز منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے گئے لیگ کے 37 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ایلکس ہیلز 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، لائیڈ پاپ نے چار اور جمی اوورٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں ،
جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف کپتان میتھیو شارٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 16.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، میتھیو شارٹ نے 49 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، جیک ویدرالڈ نے 47 رنز بنائے ، لائیڈ پاپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔








