ویتنام،پھولوں کی دکان میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک

105

ہنوئی۔15جنوری (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں پھولوں کی دکان میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ آگ پیر کو ہنوئی کے علاقے اولڈ کوارٹر میں ہینگ لیوک گلی میں واقع 4منزلہ گھر میں لگی جس کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر نے اوپر کی منزل سے دوسرے گھر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔