دو ہزار تیئس میں چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی،این بی ایس

بیجنگ ۔17جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی ۔چین کے شماریات بیورو (این بی ایس ) نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی، 2023 کے آخر تک، قومی آبادی 1,409.67 ملین تھی جو کہ 2022 کے مقابلے میں 2.08 ملین کمی ظاہر کرتی ہے ۔ ادارہ کے مطابق گزشتہ سال کی کمی …

بیجنگ ۔17جنوری (اے پی پی):گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی ۔چین کے شماریات بیورو (این بی ایس ) نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی، 2023 کے آخر تک، قومی آبادی 1,409.67 ملین تھی جو کہ 2022 کے مقابلے میں 2.08 ملین کمی ظاہر کرتی ہے ۔ ادارہ کے مطابق گزشتہ سال کی کمی 2022 کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ تھی، جب ملک کی آبادی ساڑھے آٹھ لاکھ نفوس کم ہو گئی ،چین کی آبادی کے یہ اعداد وشمار 1960 کے بعد پہلی بار کمی ظاہر کرتے ہیں ۔

این بی ایس نے کہا کہ 2023 میں، پیدائش کی تعداد 9.02 ملین تھی جس کی شرح پیدائش 6.39 فی ہزار تھی۔ چین نے 2016 میں 1980 کی دہائی میں نافذ کی گئی اپنی سخت "ایک بچہ پالیسی” ختم کر دی تھی اور 2021 میں جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینا شروع کر دی۔ لیکن یہ ایک ایسے ملک کے لئے آبادیاتی کمی کو ریورس کرنے میں ناکام رہا ہے جو طویل عرصے سے اقتصادی ترقی کے ڈرائیور کے طور پر اپنی وسیع افرادی قوت پر انحصار کرتا ہے۔

بہت سے لوگ شرح پیدائش میں کمی کو زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت میں جانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔