سرگودھا، نمازِجمعہ پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

95
security

سرگودھا۔19جنوری (اے پی پی):نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بار گا ہو ں پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہامحمد فیصل کامران کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سر انجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔

علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام سکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی بھی کی جاتی رہی۔