سیالکوٹ۔20جنوری (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے انوار کلب سیالکوٹ کے مقام پر بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی) کے قیام پر تمام اراکین سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف …
بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام حکومت پنجاب کی جانب سے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالہ سے انتہائی اہم قدم ہے،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سیالکوٹ۔20جنوری (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے انوار کلب سیالکوٹ کے مقام پر بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی) کے قیام پر تمام اراکین سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی)کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، صوبائی وزیر صنعت و تجارتایس ایم تنویر، سیکرٹری انڈسٹریز احسن بھٹہ اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے،بلاشبہ بی ایف سی کا قیام حکومت پنجاب کی جانب سے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالہ سے انتہائی اہم قدم ہے جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بی ایف سی سیالکوٹ میں 17 کے قریب مختلف محکمہ جات کی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جس پر تاجر برادری کو کاروباری معاملات کے لیے این او سیز کا بلاتاخیر اجرا ممکن ہو گا اور صنعت اور کاروبار سے متعلقہ مشکلات اور سہولیات کے حصول کے لیے انہیں مختلف دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے یہ تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔









