اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):جرمنی کے دارلحکومت برلن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ آئی ٹی بی برلن 2024‘‘ میں شرکت کےلئے26 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جرمنی میں5سے7مارچ 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس ، آئیر لائنز اور ان …
عالمی تجارتی نمائش’’ آئی ٹی بی برلن 2024‘‘میں شرکت کے لئے 26جنوری تک درخواستیں طلب
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):جرمنی کے دارلحکومت برلن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ آئی ٹی بی برلن 2024‘‘ میں شرکت کےلئے26 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جرمنی میں5سے7مارچ 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس ، آئیر لائنز اور ان سے وابستہ مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









