فیصل آباد، بارہواں سالانہ قومی کچن گارڈننگ فیسٹیول اور ٹریننگ پروگرام4فروری کو منعقد ہوگا

125
Kitchen Gardening
کچن گارڈننگ کے تحت گاجر،مولی،شلجم،پالک،دھنیا،سلاد،میتھی اورسرسوں 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہیں، نظامت زرعی اطلاعات

فیصل آباد۔ 02 فروری (اے پی پی):بارہواں سالانہ قومی کچن گارڈننگ فیسٹیول اور ٹریننگ پروگرام اتوار4 فروری کومین گراؤنڈلاثانی گارڈن ڈائیوو روڈ فیصل آبادمیں منعقد ہوگاجس میں خواتین و حضرات خصوصاً طالبات کوسردیوں و گرمیوں میں کون کون سی سبزیاں لگانی اور کیسے لگانی ہیں سمیت دیگر امور کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ایونٹ کے کوآرڈینیٹڑ حنان شناخت چوہدری نے بتایا کہ صبح 10 بجے سے شام 3 بجے منعقد ہونیوالا مذکورہ پروگرام نیشنل کچن گارڈننگ فیسٹیول ایک مکمل فیملی فیسٹیول ہے جس میں ہر سال کی طرح کچن گارڈننگ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فیملی کی انٹرٹینمنٹ کے لئے بھی بہت کچھ موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران خواتین و حضرات کوڈاکٹر شہزاد بسرا، جاوید اقبال گرین گارڈنز اور ساجد اقبال سندھو ایگریکلچرسٹ جیسے مایہ ناز کچن گارڈنرز مینٹورز سے ملنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔علاوہ ازیں گڑ سے بنی مختلف پروڈکٹس، کچن گارڈننگ، بیج اور پودے لگانے کی عملی تربیت اور بچوں کیلئے پلانٹس کی فراہمی بھی ایونٹ کا حصہ ہے جبکہ دیسی کھانے، ساگ مکئی کی روٹی، تازہ اور خالص مصالحہ جات،قدرتی اور خالص اشیا، ہربل پراڈکٹس، ملٹی گرین آٹا کے سٹال،بچوں کیلئے جھولے اور بہت کچھ فیسٹیول کی دلکشی میں اضافہ کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات اور سٹالز کے لیے موبائل نمبر03466009466پرعدنان اقبال بھٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔