اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) حبیب میٹرو پولیٹن بینک نے سال 2016ءکے دوران 10.33ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31دسمبر2016ءکو ختم ہونے والے سال کے لئے اپنے حصہ داروں کو 30 فیصد یعنی 3 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے اختتام پر …
حبیب میٹرو پولیٹن بینک کو سال 2016ءکے دوران 10.33ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) حبیب میٹرو پولیٹن بینک نے سال 2016ءکے دوران 10.33ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31دسمبر2016ءکو ختم ہونے والے سال کے لئے اپنے حصہ داروں کو 30 فیصد یعنی 3 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے اختتام پر بینک کے مجموعی اثاثہ جات 526.6 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ ڈیپازٹس کا حجم 430 ارب روپے اور بینک کی جانب سے جاری کئے گئے قرضوں کا مجموعی حجم بھی 160ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔








