اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ادیبوں، شاعروں اور اہل قلم کے لئے ان تمام اضافی مالی مراعات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جن کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ اہل قلم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیاتھا۔ جمعہ کو یہاں گفتگوکرتے ہوئے عرفان …
وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا وزیراعظم کے اقدامات کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ادیبوں، شاعروں اور اہل قلم کے لئے ان تمام اضافی مالی مراعات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جن کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ اہل قلم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیاتھا۔ جمعہ کو یہاں گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ اس وقت 354ادیبوں اور شاعروں کو لائف انشورنس کی سہولت حاصل ہے۔ وزیراعظم نے ادبیوں اور شاعروں کی لائف انشورنس کے لئے تعداد 354 سے بڑھا کر 700کردی ہے۔ اس وقت طبعی موت پرایک لاکھ اور حادثاتی موت کی صورت میں دو لاکھ روپے لواحقین کو بطور انشورنس رقم اداکیاجاتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ رقم بڑھا کر بالترتیب دو لاکھ اور چار لاکھ روپے کردی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 500 ضرورت مند اہل قلم کو ماہانہ وظائف دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے ان وظائف کی تعداد 500 سے بڑھا کر ایک ہزار کردی ہے۔ اس کے علاوہ وظیفے کی موجودہ پانچ ہزار روپے ماہانہ کی رقم بڑھا کر 13 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔








