وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا، چوہدری برجیس احمد طاہر

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن کا تصور ممکن نہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ برجیس …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن کا تصور ممکن نہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکنہ معاونت کرے گی۔

Leave a Reply