وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پربھرپور طریقہ سے عملدرآمد جاری ہے اور آج اسی سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈکے زیراہتمام ایمز ایجوکیشن سسٹم کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پربھرپور طریقہ سے عملدرآمد جاری ہے اور آج اسی سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈکے زیراہتمام ایمز ایجوکیشن سسٹم کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سپورٹس کمپلیکس کے احاطہ میں موسم بہار کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور 10 ہزار سے زائد پودے ستمبر میں شروع ہونے والے موسم برسات میں لگائے جائیں گے۔

Leave a Reply