اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ نئے بلاک میں ہسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والے 60 فیصد مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائے گی، نئے ایمرجنسی بلاک میں فوری طبی امداد کیلئے جدید مشینری فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ نئے بلاک میں ہسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والے 60 فیصد مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائے گی، نئے ایمرجنسی بلاک میں فوری طبی امداد کیلئے جدید مشینری فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پمز کی ایمرجنسی میں مریضوں کی آمد بہت زیادہ ہے، مریضوں کی سہولت کیلئے نئی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کو چلانے کیلئے سٹاف کی کمی کا سامنا تھا، فی الوقت ہسپتال کے موجودہ سٹاف کی مدد سے ایمرجنسی کو چلایا جائے گا، ایمرجنسی کیلئے نئی بھرتی کیلئے انتظامی تقاضے مکمل کئے جا رہے ہیں، ایمرجنسی میں سات سو سے ایک ہزار تک مریضوں کو روزانہ طبی امداد دی جائے گی۔








