لاہور ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کو ڈیفنس لاہور میں پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پولیس افسران نے وفاقی وزیر کو دھماکے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ حکومت اور فوج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ

مزید خبریں
لاہور ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کو ڈیفنس لاہور میں پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پولیس افسران نے وفاقی وزیر کو دھماکے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ حکومت اور فوج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اس جنگ میں قوم کے حوصلے توڑنا چاہتے ہیں اور اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کو ناکام بنا ئیں۔








