ننکانہ صاحب ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اور محمد نواز شریف اس کیس میں سرخرو ہو کر عوام کی خدمت کا ایجنڈا تیزی سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبہ میلی برجی میں …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اور محمد نواز شریف اس کیس میں سرخرو ہو کر عوام کی خدمت کا ایجنڈا تیزی سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبہ میلی برجی میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو شاید ہی آپ کو محمد نواز شریف جیسا وژن والا محب وطن اور مخلص سیاسی لیڈر نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کر دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں امریکن اخبار واشگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خطرات کے باوجود زبردست معاشی ترقی کر رہا ہے۔








