اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور میاں ریاض حسین پیرزادہ نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آبادمیں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیراور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک مہربان بھی موجود تھے، ملک مہربان نے 2000 مختلف پودے عطیہ کے طور …
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور میاں ریاض حسین پیرزادہ نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آبادمیں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیراور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک مہربان بھی موجود تھے، ملک مہربان نے 2000 مختلف پودے عطیہ کے طور پر دیئے جبکہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھی اس مقصد کے لیے ایک ہزار پودے عطیہ کئے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ملازمین کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سرسبز و شاداب ماحول اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔








