صدر مملکت ممنون حسین کا آزاد کشمیر میں قائداعظمؒ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مظفر آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے ظلم و تشدد کی حالیہ لہر کا بے جگری سے مقابلہ کر کے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے‘ عالمی برادری کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے معاملے میں لا تعلقی کا رویہ ترک کر دے‘ اگر ظلم اور نا انصافی کو نہ روکا گیا تو دنیا میں …

مظفر آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے ظلم و تشدد کی حالیہ لہر کا بے جگری سے مقابلہ کر کے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے‘ عالمی برادری کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے معاملے میں لا تعلقی کا رویہ ترک کر دے‘ اگر ظلم اور نا انصافی کو نہ روکا گیا تو دنیا میں آزادی اور خود ارادی کی بات کوئی نہ کر سکے گا‘ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو اپنے دورہ آزاد کشمیر میں قائداعظمؒ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سردار محمد مسعود خان صدر آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ایسی تقریبات قائد اعظمؒ اور کشمیر کے مضبوط تعلق کی یاد تازہ کرتی ہے اور آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی شاہراہیں اور درودیوار قائد اعظم کی خوشبو سے مہک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر اس مضبوط رشتے کا تصور نہیں رکھتے وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سن لیں۔

Leave a Reply