اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر لیگ ون چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ کل پیر سے شروع ہوگا۔اتوار کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔چیمپئن شپ میں قازقستان، ترکی، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، بیلاروس، ازبکستان، جنوبی کوریا، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے بوائز …
آئی ٹی ایف پاکستان خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر لیگ ون چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ کل (پیر) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر لیگ ون چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ کل پیر سے شروع ہوگا۔اتوار کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔چیمپئن شپ میں قازقستان، ترکی، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، بیلاروس، ازبکستان، جنوبی کوریا، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے بوائز اینڈ گرلز کے 45 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں 27 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی حصہ لے رہے ہیں۔بوائز سنگلز کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ کے مقابلوں میں امریکہ کےلنکیران نے پاکستان کےحمزہ رحمت کو 0۔6اور1۔6،چین کے کانگ کائیگاوگے نے امریکہ کے بٹ پارک جوئل کو 2۔6اور3۔6،بیلا روس کے ڈینیل وراکسا نے ترکیہ کے سیٹنکایا کو 6۔4,4۔6(11-9)، جبکہ روس کے ایوان ماکارو نے بیلا روس کے دلبوسین اولاد کو 1۔6اور4۔6 سے ہرا کر مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایونٹ کا مین راونڈ کل پیر سے شروع ہوگا۔








