انقرہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کرے گا، پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، 2013ءکے مقابلے میں 2017ءمیں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں نمایاں کمی ہوئی ہے، میڈیا میں خود احتسابی ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماﺅں کو ملکی ترقی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی انقرہ میں ناشتہ پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
انقرہ ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کرے گا، پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، 2013ءکے مقابلے میں 2017ءمیں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں نمایاں کمی ہوئی ہے، میڈیا میں خود احتسابی ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماﺅں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناشتہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون میں بہت پیشرفت ہوئی ہے، ترکی وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی دے سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مستقبل کا وژن خنجراب سے چین، کرغزستان اورقزاخستان تک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطے قائم کرنے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات میں شام، روس اور داعش کے علاوہ آزاد تجارت کے معاہدے اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں دھماکہ کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے دیئے جانے والے غلط تاثر کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتہائی مثبت امر ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف خود میڈیا میں ہی بحث شروع ہو چکی ہے کیونکہ خود احتسابی ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔








