تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی 22خواتین آفیسرز نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں بیسک ائیر بورن کورس مکمل کر لیا

رسالپور ۔ 24 فروری (اے پی پی) تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی 22خواتین آفیسرز نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں بیسک ائیر بورن کورس مکمل کر لیا۔ جمعہ کو پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں 26ویں بیسک ائیر بورن کورس کی پیرا ونگ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائیرمارشل اسد لودھی ، وائس چیف آف ائیر سٹاف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کورس کی خاص …

رسالپور ۔ 24 فروری (اے پی پی) تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی 22خواتین آفیسرز نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں بیسک ائیر بورن کورس مکمل کر لیا۔ جمعہ کو پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں 26ویں بیسک ائیر بورن کورس کی پیرا ونگ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائیرمارشل اسد لودھی ، وائس چیف آف ائیر سٹاف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کورس کی خاص بات تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی22خواتین افسران کی کورس میں شمولیت اور کامیاب تربیت تھی ۔ پاک فضائیہ کے پیرا ٹریننگ سکواڈرن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کی خواتین کے لئے اکٹھے کورس کا انعقاد کیا۔ خواتین افسران میں سے2پی اے ایف، 3پاک نیوی اور 17پاک آرمی سے تھیں جنہوں نے 39 افسروں اور ائیر مینوں کے ساتھ کامیابی سے پیر ا ٹریننگ کی سخت تربیت حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی نے کورس کی کامیاب تکمیل پرکورس کے شرکاءکو پیرا ونگ عطا کئے۔

Leave a Reply