فوجی عدالتوں کے قیام حوالے سے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) فوجی عدالتوں کے قیام حوالے سے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زاہد حامد کی زیر …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) فوجی عدالتوں کے قیام حوالے سے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زاہد حامد کی زیر صدارت قائم کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اجلاس منعقد کرکے آئینی ترمیم کے مسودہ کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں سینیٹر طلحہ محمود اور بیرسٹر محمد علی سیف کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں کا آئندہ اجلاس منگل کو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کی مدت تین سال ہوگی یا ڈیڑھ سال، اس حوالے سے کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

Leave a Reply