کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے نے لاہور قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ جارج لنڈے ملتان پہنچ گئے ہیں اور وہ ملتان سلطانز کے خلاف 21فروری …
جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے نے لاہور قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیا

مزید خبریں
کراچی۔ 20 فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے نے لاہور قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔
جارج لنڈے ملتان پہنچ گئے ہیں اور وہ ملتان سلطانز کے خلاف 21فروری سے کھیلے جانے والے میچوں میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے ۔نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ٹام بروس بھی سکواڈ میں شامل ہونے کے لئے24فروری تک پہنچ جائیں گے، ان کے ٹیم میں شامل ہونے سے لاہور قلندرز کا بیرون ملک کھلاڑیوں کے ساتھ روسٹر مکمل ہو جائے گا۔
افغانستان کے سپنر راشد خان کمر کی چوٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ڈین لارنس انگلینڈ کی ٹیم میں انتخاب کے باعث قلندرز کی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے۔شائی ہوپس بی پی ایل میں کھیل رہے ہیں اور وہ جزوی طور پر دستیاب ہیں۔ بھانوکا راجا پاکسے کو این او سی نہیں مل سکی ۔ا سلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت کرنے والے آئرش وکٹ کیپر لورکن ٹکر ملتان میں کھیلے جارہے میچوں کے بعدواپس روانہ ہوجائیں گے۔








