راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 1600سے زائد پتنگیں اور31ڈوریں برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 600پتنگیں اور 02ڈوریں،صادق آباد پولیس نے 12ملزمان واجد،ذیشان،حمزہ،ولی،نعمان، سفیر،بلال،صغیر،ذیشان،احسن، حسنین اور واجدسے 600پتنگیں معہ 06ڈوریں،رتہ امرال پولیس نے 03ملزمان حمزہ،مدثر اور ارشد سے 70پتنگیں،بنی پولیس نے 03ملزمان شہروز،سلیمان اور سفیان سے 29پتنگیں معہ 02ڈوریں
نیوٹاؤن پولیس نے 02ملزمان عبداللہ اور شاہ زیب سے 35پتنگیں معہ 02ڈوریں،پیرودھائی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 80پتنگیں اور ڈور،نصیرآباد پولیس نے ملزم شمروزاور شمشاد سے 170پتنگیں اور 15ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 03ملزمان شاہد،عباس اور حنزلہ سے 30پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔