اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے،پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر جواد ظریف اور ان کے ساتھ موجود وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو بہت اہمیت …
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے،پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،محمد جواد ظریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے،پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر جواد ظریف اور ان کے ساتھ موجود وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو مزید مستحکم ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور مجھے پاکستان میں آ کر ہمیشہ مسرت محسوس ہوتی ہے، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پہلی علاقائی اقتصٓدی تعاون کی تنظیم ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ تنظیم علاقائی روابط کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے۔








