5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، تحریک آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی، مشعال حسین ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کی آڑ میں بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کشمیریوں کی شناخت، تاریخ اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کی آڑ میں بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کشمیریوں کی شناخت، تاریخ اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

یوم استحصال پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حریت قیادت بھارتی جیلوں میں بدترین مظالم برداشت کر رہی ہے مگر آزادی کی تحریک اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ مشعال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہمیشہ ان کی آواز بنتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شناخت مٹائی نہیں جا سکتی،لاکھوں قربانیوں سے لکھی گئی تحریک آزادی کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان، آزاد کشمیر اور کشمیری تارکین وطن ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر کی تحریک آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔