لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رائل پام کیس سفارش نہ ماننے کی ایک کلاسیک مثال ہے جہاں ذاتی مراسم کے باوجود کوئی رعائت نہیں برتی گئی،ریلوے کے وسیع تر مالیاتی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کی بہت بڑی مثال شالیمار ایکسپریس کی نیلامی بھی ہے،جو ٹرین سال کا صرف 66کروڑ دے رہی تھی وہ سفارش نہ ماننے پر ایک ارب 80 …
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا سینئر افسران سے ریلوے ہیڈ کوارٹرزآفس لاہور میں پالیسی خطاب

مزید خبریں
لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رائل پام کیس سفارش نہ ماننے کی ایک کلاسیک مثال ہے جہاں ذاتی مراسم کے باوجود کوئی رعائت نہیں برتی گئی،ریلوے کے وسیع تر مالیاتی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کی بہت بڑی مثال شالیمار ایکسپریس کی نیلامی بھی ہے،جو ٹرین سال کا صرف 66کروڑ دے رہی تھی وہ سفارش نہ ماننے پر ایک ارب 80 کروڑ میں نیلام ہوئی۔ پاکستان ریلویز میں اہم عہدوں پر تعینات ہونے والے سینئر افسران سے ریلوے ہیڈ کوارٹرزآفس لاہور میں پالیسی خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے افسران میرٹ کو ترجیح دیں کرپشن کوبالکل برداشت نہ کریں،سفارش اور دباﺅ ہر گز قبول نہ کریں،اگروہ ایساکریں گے تو وہ ہمارے سرکاتاج ہوںگے۔








