پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب مصوری مقابلہ کا شیڈول جاری

86

گوجرانوالہ۔ 25 فروری (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پہلے پنجاب مصوری مقابلہ2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،شیڈول کے مطابق ضلع کی سطح پر یہ مقابلے 26 فروری 2024 سے ضلع نارووال سے شروع ہوں گے،27 فروری کو ضلع سیالکوٹ،28 فروری کو ضلع گجرات،29 فروری کو ضلع منڈی بہاؤ الدین،یکم مارچ کو ضلع گوجرانولہ جبکہ 2 مارچ کو ضلع حافظ آباد میں مقابلہ مصوری منعقد ہو گا،

ضلع کی سطح پر کامیاب ہونے والے ڈویژن کی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کریں گے،اس مقابلہ میں شرکت کیلئے رابطہ نمبر 03074183785 پر رابطہ کریں،اس مقابلہ میں شرکت کی عمر 16 سال سے 35 سال کے درمیان ہے